پاکستان
24 فروری ، 2013

پسنی کے قریب شادی کور میں فائرنگ، 6 مزدور جاں بحق

پسنی کے قریب شادی کور میں فائرنگ، 6 مزدور جاں بحق

پسنی…بلوچستان کے ضلع پسنی کے قریب شادی کور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پسنی سے 30 کلومیٹر دور شادی کور کے مقام پر پیش آیا ، مزدور سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے کہ موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے، ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے ژوب سے ہے ، میتوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ژوب کیلئے روانہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں :