14 نومبر ، 2024
افغانستان نے ممبئی میں اکرام الدین کامل کو قائم مقام قونصل نامزد کردیا۔
طالبان حکومت میں نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور شیر محمد عباس ستانکزئی نے بھی سوشل میڈيا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں اس کی تصدیق کی، انہوں نے کہا کہ اکرام الدین کامل کو بطور ’قائم مقام قونصل‘ مقرر کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے اب تک اس معاملے پر سرکاری سطح پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
خیال رہے کہ طالبان حکومت کا یہ اقدام بھارتی وفد کے کابل کے دورے کے بعد سامنے آیا ہے۔
2021 میں افغانستان میں طالبان حکومت آنےکے بعد بھارت نے افغانستان سے سرکاری تعلقات منقطع کرلیے تھے اور اپنے سفارت کاروں کو کابل سے واپس بلا لیا تھا۔