دنیا
24 فروری ، 2013

امریکا اور برطانیہ کا شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر قبضے کا منصوبہ، رپورٹ

امریکا اور برطانیہ کا شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر قبضے کا منصوبہ، رپورٹ

کراچی … امریکا اور برطانیہ نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر قبضے کا منصوبہ بنالیاہے جبکہ پاکستان، شمالی کوریا اور ایران کے جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کے پیش نظر امریکی اور برطانوی فوجی کمانڈرز نے منصوبے پر غور شروع کردیا ہے۔ برطانوی اخبار ”ٹیلی گراف “کے مطابق رائل ایئر فورس رجمنٹ کے خصوصی یونٹ کو شام کے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ بنانے یا تباہ کرنے کیلئے ہنگامی تیاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ امریکی اسٹریٹجک ورکنگ گروپ نے بھی مشرق وسطیٰ اور خطے کے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اخبار کے مطابق منصوبہ بنایاگیاہے کہ اس سے پہلے کہ شام یکسر مفلوج اور تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے اور صدر بشار الاسد کی وفادار فوج کے کنٹرول سے دہشت گرد مہلک ہتھیار چھین لیں، شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر قبضہ کرلیا جائے یا انہیں تباہ کر دیا جائے۔

مزید خبریں :