پاکستان
25 فروری ، 2013

لاہور میں طویل بریک ڈاوٴن کے بعد بجلی بحال ہونا شروع

 لاہور میں طویل بریک ڈاوٴن کے بعد بجلی بحال ہونا شروع

لاہور…ملک بھر کی طرح لاہور میں طویل بریک ڈاوٴن کے بعد بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی،تاہم ابھی بھی کئی علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ نیشنل پاور گرڈ میں فنی خرابی کے باعث لاہور میں تقریباً تین گھنٹے بجلی کا مکمل بریک ڈاوٴن رہا تاہم شہرکے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال ہو چکی ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں بحالی کا عمل جاری ہے۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ 50 فیصد علاقے میں بجلی بحال ہو چکی ہے اور بہت جلددیگر علاقوں میں بھی بحال ہو جائے گی۔بجلی کی بحالی کے ساتھ ہی افواہوں کا بازارجو کچھ دیرپہلے تک بڑا گرم تھا وہ ختم ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :