25 فروری ، 2013
پشاور…پشاورشہراورکینٹ کے مختلف علاقوں میں تین گھنٹوں بعدبجلی کی بحالی کاعمل شروع ہوچکاہے۔ تربیلاپاورہاوٴس ٹرپ کرنے کے باعث پشاورسمیت خیبرپختونخواکے بیشتراضلاع اورملاکنڈڈویژن میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جس کی وجہ سے کوہاٹ، بنوں ،کرک ،نوشہر ہ ،چارسدہ اور مردان کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تھے، تاہم تین گھنٹے سے زائدگزرنے کے بعدپشاور کینٹ،گلبرگ، گل بہار،لاہوری ،گنج گیٹ ،جمرودروڈ،یونیورسٹی ٹاوٴن اورکوہاٹ روڈکے مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کاعمل شروع ہوچکاہے۔پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی بجلی بھی بحال ہوگئی ہے۔حکام کاکہناہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بجلی کی مکمل بحالی میں مزیددوگھنٹے لگیں گے۔