پاکستان
25 فروری ، 2013

سسٹم میں 4585 میگا واٹ بجلی آچکی، 8بجے بجلی آجائیگی: سیکریٹری پانی وبجلی

 سسٹم میں 4585 میگا واٹ بجلی آچکی، 8بجے بجلی آجائیگی: سیکریٹری پانی وبجلی

اسلام آباد…سیکریٹری پانی وبجلی نے کہا ہے کہ سسٹم میں 4585 میگا واٹ بجلی آچکی ہے، صبح 8 بجے تک پورے ملک میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بتدریج بحالی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اب بھی زیادہ تر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایا کہ اب تک 4585 میگاواٹ بجلی سسٹم میں واپس آچکی ہے، حکام کے مطابق اسلام آباد ریجن ، پشاور ریجن ، گجرانوالہ ریجن اور لاہور ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہوچکی ہے۔ سوات ، شانگلہ ، بونیر ، چترال ، مردان ، کوہاٹ ڈویژن اور کراچی کے صنعتی اور کچھ رہائشی علاقوں میں بھی بجلی بحال کردی گئی ہے۔ جن علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہیں ہو سکی اْن میں کراچی، حیدرآباد ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد،میر پور خاص ، نواب شاہ ، بدین اور خیرپور سمیت سندھ کے متعدد اضلاع ، پنجاب میں ڈیرہ غازی خان ، لیہ ، مظفر گڑھ ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور دیگر علاقے ، بلوچستان میں جعفرآباد ، نصیر آباد ، جھل مگسی ، سبی اور بولان سمیت 22 اضلاع شامل ہیں۔

مزید خبریں :