Time 18 نومبر ، 2024
صحت و سائنس

کوہاٹ: پولیو ورکرز نے قطرے نہیں پلائے، جعلی نشان لگا دیے، 2 بچوں میں وائرس کی تصدیق

کوہاٹ: پولیو ورکرز نے قطرے نہیں پلائے، جعلی نشان لگا دیے، 2 بچوں میں وائرس کی تصدیق
فوٹو: فائل

کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل اور جواکئی پایا کے 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نچارج ڈبلیو ایچ او کوہاٹ ڈاکٹر محبت خان کے مطابق 2 ماہ کے دوران دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر غفلت برتنے پر 4 پولیو ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیو ورکرز نے بچوں کو قطرے نہیں پلائے، ورکرز نے قطرے پلانے کے جعلی نشان لگا دیے۔

 مقدمے کے اندراج کے بعد ضلع بھر کے پولیو ورکرز اور پیرا میڈکس ایسوسی ایشن نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

مزید خبریں :