Time 18 نومبر ، 2024
پاکستان

کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی قیمتیں بڑھ گئی، چلغوزے کی قیمت کیا ہے؟

کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی مانگ بڑھ گئی۔

کوئٹہ اورگردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک رہا جبکہ سردی میں بھی اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی مانگ بڑھ گئی جس کے بعد دکانداروں نے بھی ڈرائی فروٹس کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔ کوئٹہ میں چلغوزہ فی کلو 14000ہزار روپے، خشک انجیر فی کلو 4000 ہزار روپے اور  کاجو 3600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ پستہ فی کلو 3000 ہزار روپے، کشمش فی کلو 1600روپے، بادام 1600 سے 2000 ہزار روپے اور اخروٹ 1000 سے 1200 روپے کلو تک میں فروخت کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :