کھیل
25 فروری ، 2013

ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کیخلاف دوسرا ون ڈے بھی جیت لیا

 ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کیخلاف دوسرا ون ڈے بھی جیت لیا

گرینیڈا…رام نریش سراوان کی سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے زمبابوبے کو دوسرے ون ڈے میں سات وکٹ سے ہرا دیا ،گرینیڈا میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 273رنز بنائے،گریگ ارون 80 اور مساکاڈزا 60 رنز بناکر نمایاں رہے ، براوو نے چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔رام نریش سراوان 120 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے تین میچز کی سیریز میزبان ٹیم نے دو صفر سے جیت لی آخری ون ڈے کل جارج ٹاؤن میں کھیلا جائیگا ۔

مزید خبریں :