23 نومبر ، 2024
لاہور: محکمہ ماحولیات پنجاب نے لاکھوں ایکڑ زمین پر 'زرعی جنگل' لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مختصر، درمیانی اور طویل المدتی وژن کا حصہ ہے، زرعی جنگل سے فضائی آلودگی کا خاتمہ ہوگا اور آکسیجن کی مقدار بڑھے گی۔
اس کے علاوہ سرکاری و نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں درختوں کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی جب کہ لاہور کے گردونواح میں درختوں کا وسیع حفاظتی دائرہ بنانے پر کام شروع کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے خراب گاڑیاں نہیں چلنے دیں گے،گاڑی کا سرٹیفائیڈ ہونا لازمی ہے، اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس اور بھٹوں پر چھاپے جاری ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 14 صنعتی یونٹ سیل اور 8 پرچے درج کیے گئے ہیں۔