23 نومبر ، 2024
راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو شامل تفتیش کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تھانا نیو ٹاؤن کے 28 ستمبر کے مقدمے میں شامل تفتیش کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمے کے متعلق کئی سوالات پوچھے، ان سے احتجاج میں اکسانے اور اشتعال دلانے سے متعلق سوالات کیے گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈالی تھی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔