Time 02 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں کل سے تیز ہوائیں چلنے اور پارہ گرنے کی پیشگوئی

کراچی میں کل سے تیز ہوائیں چلنے اور پارہ گرنے کی پیشگوئی
سندھ کے بیشتر مقامات پرموسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے کل سے شہر قائد کا موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلیں گی اور رات کے وقت درجہ حرارت گرے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رات کا درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک اور دن کا درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سندھ کے بیشتر مقامات پرموسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں ہلکی بارش اور بونداباندی کاامکان ہے۔ 


مزید خبریں :