02 دسمبر ، 2024
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قیدیوں کو جیل میں یکساں سہولیات دینےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے قیدیوں کو جیل میں یکساں سہولیات دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا قیدیوں کی سہولیات کا جائزہ لینا سپریم کورٹ کا کام ہے؟ جیل قوانین پراعتراض ہےتو متعلقہ صوبے یا ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔
جسٹس امین الدیں نے ہدایت کی کہ اس طرح کی درخواستیں سپریم کورٹ نہ لائیں جب کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سہولیات سے متعلق درخواست پرسن ٹو پرسن مختلف ہے۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھا اور درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔