02 دسمبر ، 2024
شادی کی تقریب ایسا موقع ہوتا ہے جس پر دلہا اور دلہن کے پاس سر کھجانے کی فرصت بھی نہیں ہوتی لیکن ایک شادی میں دلہا کی موبائل فون پر لڈو کھیلنے کی تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
بھارت میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب کے دوران دلہے کی فون پر دوستوں کے ساتھ آن لائن لڈو گیم کھیلنے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دلہے کو شادی کے منڈپ پر بیٹھے دو دوستوں کے ساتھ آن لائن لڈو گیم کھیلتے دیکھ جا سکتا ہے اور تصویر سے ایسا لگ رہا ہے کہ دوسری جانب شادی کی رسم بھی جاری ہے۔
مسکان نامی سوشل میڈیا صارف نے ٹوئئٹر پر دلہے کی تصویر پر دلچسپ کیپشن ’بھائی کی اپنی ترجیحات ہیں‘ کے ساتھ شیئر کی جسے اب تک ساڑھے 4 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔