02 دسمبر ، 2024
ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشوں کے بعد حادثات میں 19 افراد ہلاک ہوچکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کے بعد دونوں ممالک کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جب کہ سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں اور حادثات میں 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں ایک لاکھ 22 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جب کہ تھائی لینڈ میں بھی 13 ہزار افراد اپنے علاقے چھوڑ کر کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔
تھائی لینڈ میں 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور 5 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں۔