02 دسمبر ، 2024
دھڑ سے جڑی نوشہروفیروز کی 2 نومولود بہنوں کو کراچی میں قومی ادارہ برائے اطفال میں کامیاب سرجری کے بعد الگ کردیا گیا۔
دھڑ سے جڑی نوشہروفیروز کی 2 نومولود بہنوں کی این آئی سی ایچ میں کامیاب سرجری کی گئی۔ آپریشن کے بعد دونوں بچیوں کی حالت بہتر ہے۔
این آئی سی ایچ انتظامیہ کے مطابق 4 گھنٹے تک جاری سرجری میں چار بڑے اسپتالوں کے ماہر سرجنز نے حصہ لیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر ناصر کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی سرجری مفت کی گئی اور تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے برداشت کیے ہیں۔