Time 03 دسمبر ، 2024
پاکستان

9 مئی پر معافی کی بات کرو تو عمران خان کہتا ہے شواہد لے آئیں: حافظ حمد اللہ

9 مئی پر معافی کی بات کرو تو عمران خان کہتا ہے شواہد لے آئیں: حافظ حمد اللہ
فوٹو: فائل

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس بار بار جا رہے ہیں لیکن وہ نئے الیکشن کی بات کرتے ہیں۔

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات کو ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا نئے الیکشن کیسے کروائے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر جانے کو تیار نہیں، عمران خان سے 9 مئی پر قوم سے معافی مانگنے کی بات کرو تو بانی پی ٹی آئی کہتا ہے شواہد لے آئیں پھر بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی نے الیکشن میں وہی کیا جو وہ نہ کرنے کا کہتے تھے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر بریک تھرو ہوسکتا ہے، سابق آمر مشرف پہلے نوازشریف اور بے نظیر کو ملک کیلئے سکیورٹی رسک کہتا تھا پھر مشرف نے ہی دبئی میں بی بی سے این آر او کیا۔

مزید خبریں :