Time 03 دسمبر ، 2024
پاکستان

محکمہ داخلہ سندھ نے سکیورٹی گارڈز پر آمدورفت کے دوران اسلحےکی نمائش پر پابندی لگادی

محکمہ داخلہ سندھ نے سکیورٹی گارڈز پر آمدورفت کے دوران اسلحےکی نمائش پر پابندی لگادی
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہےکہ متعلقہ ایس ایچ اوز خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف شکایت درج کرسکیں گے۔فوٹو: فائل

سندھ بھر میں عوامی مقامات پر 90  روز کے لیے اسلحےکی نمائش پرپابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سکیورٹی گارڈ صرف دوران ڈیوٹی اسلحہ  رکھ سکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہےکہ سکیورٹی ایجنسی کےگارڈ  آمدورفت کے دوران اسلحے کی نمائش نہیں کرسکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس  پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہےکہ متعلقہ ایس ایچ اوز خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف شکایت درج کرسکیں گے۔

مزید خبریں :