Time 04 دسمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ادکارہ نرگس نے 10 سے زائد یوٹیوبرز کیخلاف سائبرکرائم میں مقدمہ درج کرادیا

ادکارہ نرگس نے 10 سے زائد یوٹیوبرز کیخلاف سائبرکرائم میں مقدمہ درج کرادیا
ان سب افراد نے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا: اداکارہ نرگس کا الزام— فوٹو:فائل

اداکارہ نرگس نے سوشل میڈیا پر شہرت کو نقصان پہنچانے کےالزام میں اداکارہ نگار چوہدری سمیت 10 سے زائد یو ٹیوبرز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے  سائبر کرائمز سیل میں مقدمہ درج کرا دیا۔

ترجمان ایف آئی اےلاہور کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائمز نے یہ مقدمہ دفعہ 20،21 اور 511 کے تحت درج کیا۔

مقدمے میں اداکارہ نگار چوہدری اور عابدہ عثمانی سمیت 10سے زائد یوٹیوبرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

اداکارہ نرگس نے الزام لگایا کہ ان سب افراد نے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔

 اداکارہ نے اپنے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

مزید خبریں :