Time 05 دسمبر ، 2024
دنیا

فرانسیسی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور، 3 ماہ بعد ہی عہدے سے فارغ

فرانسیسی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور، 3 ماہ بعد ہی عہدے سے فارغ
فوٹو: رائٹرز

فرانس کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم مشیل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرلی، مشیل بارنیئر کو 3 ماہ وزیراعظم رہنے کے بعد عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

فرانسیسی پارلیمنٹ کے 331 اراکین نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔ بائیں بازو اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔

وزیراعظم نےاسمبلی سےمنظوری کےبغیرخصوصی اختیارکےتحت بجٹ نافدکیاتھا، پارلیمنٹ کی منظوری کےبغیر بجٹ کا نفاذ وزیراعظم بارنیئر کےمعزولی کا باعث بنا۔

مشیل بارنیئر کو صدر ایمانوئل میکرون نے 3 ماہ قبل وزیراعظم مقرر کیا تھا، اس سے قبل 1962 میں تحریک عدم اعتماد پر فرانس کی حکومت فارغ ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :