Time 05 دسمبر ، 2024
کھیل

بھارتی کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی میں 28 گیندوں پر دھواں دار سنچری بنا ڈالی

بھارتی کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی میں 28 گیندوں پر دھواں دار سنچری بنا ڈالی
بائیں ہاتھ کے بیٹر نے 29 گیندوں پر 106 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔—فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں 28 گیندوں پر دھواں دار سنچری بنا ڈالی۔

جمعرات کو  بھارت کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ابھیشیک شرما نے میگھالیاکے خلاف 29 گیندوں پر 106 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

میگھالیاکے 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بائیں  ہاتھ کے نوجوان بیٹر ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

یہ مشترکہ طور پر بھارتی بیٹر کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری ہے۔

اس سے قبل سید مشتاق علی ٹرافی میں ہی گزشتہ ہفتے گجرات کے ارویل پٹیل نے بھی تریپورا کے خلاف 28 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

پنجاب نے میگھالیاکا 143 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 9.3 اوورز میں مکمل کرلیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ استونیا کے ساحل چوہان کے پاس ہیں جنہوں نےرواں سال جون میں قبرص کے خلاف صرف 27 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔

یاد رہے کہ ابھیشیک شرما نے بھارت کی جانب سے 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے ہیں۔ جبکہ وہ آئی پی ایل میں سن رائزز حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ 

مزید خبریں :