26 فروری ، 2013
لاہور…قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ اب ان کی توجہ صرف کوچنگ پر ہے،قومی ٹیم سے ہاکی کھیلنے کا کوئی ارداہ نہیں، ریٹائرمنٹ کا اعلان جلد کروں گا۔انڈر۔16ہاکی ٹیم کا کوچ بنے کے بعد سابق کپتان ریحان بٹ کو اب پاکستان ٹیم میں واپسی کی خواہش نہیں ہے،جیو نیوز سے گفتگو میں ریحان بٹ نے کہا کہ اب ان کی توجہ صرف کوچنگ پر مرکوز ہے قومی ٹیم سے کھیلنے کا کوئی ارداہ نہیں ہے، البتہ بھارت میں ہونے والی ورلڈ سیریز سے تین سال کا معاہدہ ہے اس لئے وہ بھارت میں ہاکی کھیلتے رہے گے۔ سابق کپتان نے کہاکہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑی ان سے بھی زیادہ عمر کے ہیں انہیں ہاکی چھوڑنے کا فیصلہ خود کرنا ہوگا، ریحان بٹ نے کہا کہ وہ جلد ایک تقریب میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔