Time 07 دسمبر ، 2024
پاکستان

دادو میں زمین کا تنازع: جرگے نے فریقین پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرکے تصفیہ کرا دیا

دادو میں جرگے نے فریقین پر کروڑوں کا جرمانہ عائد کرکے 3 سال سے جاری زرعی زمین کے تنازع پر تصفیہ کرا دیا۔ 

ذرائع کے مطابق دادو میں  زرعی زمین کے3 سال پرانے تنازع کے حل کے لیے جرگہ منعقد کیا گیا جہاں جرگہ عمائدین نے دونوں فریقین پر 5 کروڑ 44 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرکے 3 سال سے جاری زرعی زمین کے تنازع پر تصفیہ کرا دیا۔

حکام کے مطابق تین سال جاری رہنے والےخونی تصادم میں پولیس اہلکار سمیت 12 افرادجاں بحق ہو چکے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ  جاں بحق پولیس اہلکار کو دونوں فریق 15، 15 لاکھ روپے ادا کریں گے جبکہ پہلی قسط 5 جنوری کو ادا کی جائےگی۔

مزید خبریں :