27 فروری ، 2013
پشاور…چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ بوریوں سے جس طرح انسانوں کی لاشیں مل رہی ہیں۔ اس طرح تو کوئی مردہ جانور کو بھی نہیں پھینکتا۔پشاور ہائی کورٹ میں بوری بند لاشوں کے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ کے حکم پر سی سی پی او پشاور، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی جی ہیلتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی جی ہیلتھ نے بوری بند لاشوں کی غلط پوسٹ مارٹم رپورٹس تیار کرنے والے ڈاکٹروں کے تبادلہ کے نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کروائے۔ چیف جسٹس نے غفلت برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح بوریوں سے انسانوں کی لاشیں مل رہی ہیں اس طرح تو مردہ جانور بھی نہیں پھینکا جاتا۔ عدالت نے اگلی سماعت پر ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن کو بھی طلب کرلیا۔