پاکستان
27 فروری ، 2013

عبدالعلیم خان826 ووٹ لے کرتحریک انصاف لاہور کے صدر منتخب

لاہور…تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات میں یونٹی گروپ کے عبدالعلیم خان826 ووٹ لے کر لاہور کے صدر منتخب ہو گئے،ان کے مدمقابل 7 امیدوار تھے۔تحریک انصاف ضلع لاہور کے پارٹی الیکشن کیلئے ایوانِ اقبال میں دن بھر میلے کا سماں رہا۔ امیدواروں اور حامی کارکنوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔ 2 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے عبدالعلیم خان نے 826 ووٹ حاصل کیئے جبکہ ان کے مد مقابل میاں محمودالرشید626اور فاروق امجدمیر 249 ووٹ حاصل کر سکے۔ عبدالرشید بھٹی 637 ووٹ لے کر سیکرٹری منتخب ہوئے۔

مزید خبریں :