پاکستان
27 فروری ، 2013

پی آئی اے کی انٹرنیشنل پرواز کے فضائی میزبانوں نے ہڑتال کر دی

پی آئی اے کی انٹرنیشنل پرواز کے فضائی میزبانوں نے ہڑتال کر دی

کراچی…پی آئی اے کی انٹرنیشنل پرواز کے فضائی میزبانوں نے الاؤنس نہ ملنے کے خلاف ہڑتال کر دی ،مانچسٹر جانے والی پرواز کیساتھ جانے سے انکار کردیا اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی میزبانوں نے مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے 775 کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا ، انہوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چار ماہ سے انٹرنیشنل پرواز کے ساتھ جانے کا الاؤنس نہیں مل رہا، مانچسٹر جانے والی پرواز نے ساڑھے 12 بجے روانہ ہونا تھاجو عملے کی ہڑتال کے باعث ابھی تک روانہ نہیں ہو سکی جبکہ مسافر ایئرپورٹ پر مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید خبریں :