27 فروری ، 2013
لاہور…لاہورمیں دوہری شہریت کیس میں نااہل قرارپانیوالی سابق ایم پی اے آمنہ بٹر آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں،عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں 2مارچ کو طلب کر لیا۔سابق ارکانِ پنجاب اسمبلی آمنہ بٹر اور رانا آصف اور سابق ایم این اے شہناز شیخ کی دوہری شہریت کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور کی عدالت میں ہوئی، آمنہ بٹرکے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ آمنہ بٹر ڈاکٹر ہیں اور ان دنوں امریکا میں ہیں، اس پر عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں2مارچ کو طلب کر لیا۔