Time 16 دسمبر ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14ہزار 811 ارب روپے ہوگئی

اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14ہزار 811 ارب روپے ہوگئی
100 انڈیکس آج 1867پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ16 ہزار 169 پر بند ہوا ہے،فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر  ریکارڈ  بناتے ایک اور کاروباری دن کا مثبت اختتام ہوا ہے۔ 

شرح سود میں کمی کی توقعات کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو کاروبار کے اختتام تک برقرار  رہا۔

100 انڈیکس آج  1867پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ16 ہزار  169 پر بند ہوا ہے۔

100 انڈیکس نے کاروباری دن کی آج نئی بلند ترین سطح  1 لاکھ16 ہزار 681 بنائی۔ بازار  میں آج 1.47 کروڑ شیئرز کے سودے 66.62 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 224 ارب روپے بڑھ کر 14ہزار 811 ارب روپےکی ریکارڈ بلند سطح  پر ہے۔


مزید خبریں :