15 دسمبر ، 2024
وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے قیمت بڑھتی جائےگی اور ڈیمانڈکم ہوگی اور گیس کی قیمتیں بڑھنی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاکہ گھریلو صارفین کو گیس دے رہے ہیں اور بچی ہوئی گیس انڈسٹریز کو مل رہی ہے، ایل این جی لی تو فیصلہ کیا گیا کہ یہ پاور سیکٹرکو دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب گیس مہنگی خرید کرسستی بیچتے ہیں تو 6 مہینے بعد قیمت بڑھ جاتی ہے، پائپ لائن کی گیس بھی مہنگی ہوتی جارہی ہے اور گیس کی قیمتیں بڑھنی ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ایل این جی کی قیمت بڑھتی جائے گی تو صارفین پربوجھ بڑھتا جائے گا، 66 سے 70 فیصد گیس صارفین کو سبسڈی دیتے ہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھاکہ ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے قیمت بڑھتی جائےگی اور ڈیمانڈکم ہوگی۔