05 مارچ ، 2025
کراچی میں ڈاکوؤں کو ڈمپر کے ڈرائیور کو لوٹنا مہنگا پڑگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوارملزمان نے ڈمپر ڈرائیور کولوٹنے کی کوشش کی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ڈمپر ڈرائیور کو 8 ملزمان نے روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے مقابلہ کرتے ہوئے ٹکر ماری جس سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔