Time 17 دسمبر ، 2024
پاکستان

مدارس کے معاملے پر متفقہ بل آج پارلیمنٹ میں پیش کیے جانیکا امکان

مدارس کے معاملے پر متفقہ بل آج پارلیمنٹ میں پیش کیے جانیکا امکان
مدارس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کی طرف جارہا ہے : سینیٹر عرفان صدیقی/فوٹوفائل

اسلام آباد: مدارس کے معاملے پر متفقہ بل آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کے مطابق مدارس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کی طرف جارہا ہے۔

دوسری جانب مدارس ایکٹ پر تبادلہ خیال کے لیے گورنر سندھ، وزیرتعلیم خالد مقبول اور فاروق ستار کی قیادت میں وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرےگا جس میں دینی مدارس رجسٹریشن بل سمیت دیگر قومی و پارلیمانی امور پر بات چیت ہوگی۔

مزید خبریں :