18 دسمبر ، 2024
اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں پنجاب 131 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق کھیلوں کے مختلف ایونٹس میں پنجاب اب تک پنجاب 64 گولڈ، 42 چاندی اور 25 چاندی کے تمغوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
پی ایس بی کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 366 میڈلز تقسیم کیے جا چکے ہیں جن میں 107 گولڈ، 107 ہی چاندی اور 152 کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔
میڈلز کی دوڑ میں خیبرپختونخوا 64 میڈلز حاصل کر کے دوسری پوزیشن پر ہے جن میں 14 سونے، 23 چاندی اور 27 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
بلوچستان 47 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جس میں 12 گولڈ، 11 چاندی اور 24 کانسی کے میڈلز شامل ہیں جبکہ سندھ نے بھی 11 سونے، 17 چاندی اور 20 کانسی کے تمغوں کے ساتھ 48 میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔
اسلام آباد 42 میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جن میں 5 گولڈ، 7 سلور اور 30 برانز میڈلز شامل ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر نے 22 میڈلز حاصل کیے جن میں 1 گولڈ، 5 سلور اور 16 برانز میڈلز شامل ہیں جبکہ گلگت بلتستان نے 12 میڈلز جیتے جن میں 2 گولڈ اور 10 برانز میڈلز شامل ہیں۔