Time 18 دسمبر ، 2024
پاکستان

کرک: خواتین کا گیس آنے تک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار، ٹیم علاقے سے نکال دی

کرک: خواتین کا گیس آنے تک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار، ٹیم علاقے سے نکال دی
کرک میں خواتین کو گیس کا مسئلہ 2 دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے: ڈپٹی کمشنر کا ردعمل— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خواتین نے گیس کی بندش کے خلاف پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا۔

خواتین نے گیس آنے تک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیو ٹیم کو علاقے سے باہر نکال دیا۔

خواتین کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی تک انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شکیل احمد کا کہنا تھاکہ کرک میں خواتین کو گیس کا مسئلہ 2 دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ضلع بھر میں جاری ہے اور اس حوالے سے سوئی نادرن حکام سےبات ہوگئی ہے اور انہوں نے بھی گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں انسداد پولیو مہم جاری ہے اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

ملک میں رواں سال پولیو کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے اور اب تک 63 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے بلوچستان میں 26، خیبرپختونخوا سے 18، سندھ سے 17، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس شامل ہے۔

مزید خبریں :