Time 19 دسمبر ، 2024
پاکستان

پارا چنار کی صورتحال تشویشناک، فریقین کے درمیان مصالحت انتہائی ناگزیر ہے: گورنر سندھ

پارا چنار کی صورتحال تشویشناک، فریقین کے درمیان مصالحت انتہائی ناگزیر ہے: گورنر سندھ
فوٹو: اسکرین گریب

گورنر سندھ نے کہا کہ پارا چنار کی صورتحال تشویشناک ہے، فریقین کے درمیان مصالحت انتہائی ناگزیر ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ علمائے کرام کے ہمراہ پارا چنار جاؤں گا، آپ بھی ساتھ چلیں۔

گورنر سندھ کے دعوت پر علامہ شہنشاہ نقوی کی جانب سے گورنر سندھ کو پارا چنار مسئلے کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اس سے پہلے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا تھا خیبرپختونخوا حکومت کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے، دشمن طاقتیں پارا چنار میں کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کسی بھی یونیورسٹی کے طالب علم ہوں، تمام یونیورسٹیز کے چانسلر وہ ہیں۔

گورنر شپ جانے کی باتیں ضرور ہو رہی ہیں مگر وہ جا نہیں رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ انہیں روکنے والوں کی محبت زیادہ طاقتور ہے۔

مزید خبریں :