19 دسمبر ، 2024
سی پیک کے دوسرے مرحلے کی دو ہفتے کی ورکشاپ میں شرکت کیلئے چین کی دعوت پر پاکستان سے 30 ماہرین کا وفد چین پہنچ گیا۔
پاکستانی وفد کی روانگی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا پاکستان کیلئے چین کی پیشکش کا فائدہ اٹھانے کا اچھا موقع ہے کہ وہ زراعت، صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کو ترقی دیکر جدید معیشت میں ڈھل سکے۔
احسن اقبال نے دہشتگردی کا نشانہ بننے والے چینی انجینئرز کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید بڑھا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ہینڈلرز سی پیک کو رول بیک کرنا چاہتے ہیں، بزدلانہ دہشتگردی سے پاک چین بھائی چارہ کمزور نہیں ہوسکتا۔