Time 19 دسمبر ، 2024
کھیل

بنگلا دیش پریمیئر لیگ: شاہین آفریدی کس ٹیم کیلئے کھیلیں گے؟

بنگلا دیش پریمیئر لیگ:  شاہین آفریدی کس ٹیم کیلئے کھیلیں گے؟
 شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقا کےخلاف پاکستان ٹیسٹ اسکواڈکاحصہ نہیں ہیں/فوٹوفائل

قومی کرکٹر شاہین آفریدی بنگلا دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل ) میں فارچون بریشال کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش پریمیئر لیگ کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا جس کیلئے شاہین شاہ آفریدی نےبی پی ایل کی ٹیم ' فارچون بریشال ' سے معاہدہ کرلیا ہے۔

فارچون  بریشال  کی انتظامیہ نے ٹیم میں شاہین کی شرکت پر جاری بیان میں کہا ہے کہ   شاہین آفریدی بی پی ایل میں کھیلنےکیلئےتیارہیں اور ہم انہیں ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقا کےخلاف پاکستان ٹیسٹ اسکواڈکاحصہ نہیں ہیں۔

مزید خبریں :