Time 19 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

کراچی کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران  ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 5 افراد  جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بھینس کالونی میں ایک بچہ ٹرک کی ٹکر سے جاں بجق ہوا۔ آئی سی آئی پل پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوا۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر نادرن بائی پاس پر ٹرک اور گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ بلدیہ حب ریور روڈ پر بھی ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

خیال رہےکہ 11 دسمبر کو  ایک پریس کانفرنس میں  ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا تھا کہ کراچی میں رواں سال  مختلف ٹریفک حادثات میں 479 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ روز شہری مارے جا رہے ہیں، مختلف ٹریفک حادثات میں رواں سال 479 افراد جان سے گئے۔ رواں سال حادثات میں 401 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔گزشتہ دنوں سے ان حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹریفک حادثات سے متعلق 345 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ شہر میں ترقیاتی کاموں کے سبب ہیوی ٹریفک کی آمدورفت بڑھی ہے۔ ہیوی ٹریفک کے خلاف چلان بڑھایا جائےگا۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ کوشش کریں گے ٹریفک حادثات کو کم کیا جائے۔

مزید خبریں :