Time 20 دسمبر ، 2024
پاکستان

ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کک بیکس کا کیس، احمد بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد، پرویز الٰہی اگلی سماعت پر طلب

ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کک بیکس کا کیس، احمد بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد، پرویز الٰہی اگلی سماعت پر طلب
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آج بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے پرویز الٰہی کو 7 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔ فوٹو فائل

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کک بیکس لینے کے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

احتساب عدالت نے کک بیکس کے ریفرنس میں پرویز الٰہی کے علاوہ عدالت میں موجود دیگرملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آج بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے پرویز الٰہی کو 7 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔

عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی، آصف محمود راٹھور، محمد اصغر، نعیم اقبال، خالد محمد چھٹہ اور اسد علی پر فرد جرم عائد کی گئی۔

مزید خبریں :