Time 22 دسمبر ، 2024
کاروبار

پاور سیکٹر کو مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

پاور سیکٹر کو مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دینے کا فیصلہ
 رواں مالی سال اب تک پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 159 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں: ذرائع۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: حکومت نے پاور سیکٹر کیلئے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال اب تک پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 159 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں، مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی کا اجراء پائپ لائن میں ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاور سیکٹر سبسڈی کیلئے 128 ارب روپے جاری کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق دوسری سہ ماہی میں اب تک 31 ارب روپے سبسڈی کیلئے جاری کیے جا چکے ہیں، مزید 50 ارب روپے کے بعد جاری شدہ سبسڈی 209 ارب روپے سے بڑھ جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے دسمبر 2024 تک طے شدہ ہدف کے مقابلے میں سرکلر ڈیٹ کا فلو بہت کم ہے۔

مزید خبریں :