Time 22 دسمبر ، 2024
پاکستان

پاکستان میں پہلا مووٹ کورٹ مقابلہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ نے جیت لیا

پاکستان میں پہلا مووٹ کورٹ مقابلہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ نے جیت لیا
مقابلے میں قانون کے نوجوان طالب علموں نے پیچیدہ قانونی مسائل پر بحث کی اور ججز پینل کے سامنے اپنے دلائل دیے— فوٹو:فائل/بحریہ یونیورسٹی

پاکستان میں پہلا مووٹ کورٹ مقابلہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ نے جیت لیا۔

کراچی میں مقامی لا یونیورسٹی میں وکالت کے طالب علموں کیلئے تربیتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے لا کالجز کے طالب علموں نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔

مقابلے میں قانون کے نوجوان طالب علموں نے پیچیدہ قانونی مسائل پر بحث کی اور ججز پینل کے سامنے اپنے دلائل دیے۔ اس مقصد کیلئے مکمل عدالتی ماحول بنایا گیا تھا تاکہ طلبہ وطالبات کی قانونی معاملات پر مہارتوں کا مشاہدہ کیا جا سکے۔

لاموٹ کورٹ میں ججز نے طلبہ کی جانب سے قانونی معاملات پر دیے گئے غیر معمولی دلائل کا مشاہدہ کیا اور انہیں سراہا۔

یہ لا موٹ کمپیٹیشن اپنی نوعیت کا ملک میں پہلا مقابلہ تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپریم کورٹ آف پاکستان کےجج جسٹس عرفان سعادت خان تھے۔ انھوں نے قانون کے طالبعلموں کو پیشہ وارانہ نصیحت کے علاوہ مقدمات میں قانونی دلائل کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔

جسٹس عرفان سعادت کا کہنا تھا کہ طویل پیشہ ورانہ کیرئیر میں آج بھی ایسے وکلا ان کی عدالت میں پیش ہوتے ہیں جن سے وہ سیکھتے ہیں اور ایسے بھی بعض وکلا ہیں جن کے بارے میں رائے درست نہیں ہوتی، انسان کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کون سا وکیل ہے اور قانون کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔

تقریب کے اختتام پر ٹیم ایونٹ اور انفرادی سطح پر غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

مزید خبریں :