کھیل
28 فروری ، 2013

فرنچ کپ فٹبال،پی ایس جی نے مارسے کو دو صفر سے شکست دے دی

 فرنچ کپ فٹبال،پی ایس جی نے مارسے کو دو صفر سے شکست دے دی

پیرس…ابراہیمو وچ کے دو گولز کی بدولت فرنچ کپ کے میچ میں پی ایس جی نے مارسے کو دو صفر سے شکست دے دی ۔پیرس میں کھیلا گیا میچ ڈیوڈ بیکہم کیلئے کافی اہمیت کا حامل تھا۔امریکی کلب ایل اے گیلکسی سے پی ایس جی کو جوائن کرنے والے سابق انگلش کپتان پہلی بار اپنے نئے کلب کی اسٹارٹنگ لائن میں شامل تھے۔ لیکن میچ کے اصل اسٹار زلا تان ابراھیموچ رہے۔ سوئڈش فٹ بالر نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ کے دونوں گول اسکور کئے۔ڈیوڈ بیکم نے میچ میں گول تو نہیں کیا، لیکن اختتامی لمحات میں انہیں اس وقت substitute کردیا گیا ، جب وہ مارسے کے کھلاڑی سے الجھ پڑے۔ پی ایس جی نے یہ میچ دو صفر سے اپنے نام کرلیا۔

مزید خبریں :