23 دسمبر ، 2024
راولپنڈی: بینظیربھٹو اسپتال میں سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
خاتون کے مطابق بچی کے علاج کی غرض سے اسپتال آئی تھی جہاں سکیورٹی گارڈ نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اسپتال کے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے سزا دلوائی جائے گی۔
دوسری جانب خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔