دنیا
28 فروری ، 2013

تھائی حکومت کا مسلم علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے معاہدہ

تھائی حکومت کا مسلم علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے معاہدہ

کوالالمپور…تھائی لینڈ کی حکومت نے9 سال سے جاری تنازعے کے خاتمے کے لیے مسلم علیحدگی پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ تھائی حکومت کے حکام اور نیشنل ریولیشن فرنٹ(بی آر این) کے نمائندوں نے ملائیشیا میں معاہدے پر دستخط کیے۔تھائی لینڈ پہلی بار مسلمان شدت پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات کر رہا ہے۔تھائی لینڈ کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی علاقے میں2004 سے جاری تنازع میں اب تک ساڑھے 5 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ان علاقوں میں مسلمان ایک علیحدہ ریاست کے قیام کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔ ملائیشیا میں بی آر این کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم مسئلے کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے۔

مزید خبریں :