24 دسمبر ، 2024
لبرل ڈیمو کریٹ کے رہنما کشمیر نژاد پاکستانی شفق محمد ہاؤس آف لارڈ کے تاحیات رکن بنا دیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر میں پیدا ہونے والے شفق محمد اپنے خاندان کے ہمراہ 4 برس کی عمر میں شیفیلڈ آ کر آباد ہوئے تھے، شیفیلڈ کونسل میں 2011 سے لبرل ڈیموکریٹ گروپ کے لیڈر شفق محمد نے گاڑیوں سے سامان اتارنے سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شفق محمد نے اسٹورز میں کام شروع کیا اور سب سے کم عمر منیجر بن گئے، شیفیلڈ یونیورسٹی سے بزنس کی تعلیم بھی حاصل کی، ساتھ ہی یوتھ ورکر بن کر پیچھے رہ جانے والے نوجوانوں کیلئے کام کیا اور انھیں تعلیم کےمواقعوں تک رسائی فراہم کی۔
شفق محمد 2011 میں شیفیلڈ کونسل میں لبرل ڈیموکریٹ گروپ کے رہنما بنے، 2015 میں ملکہ برطانیہ نے انھیں ایم بی ای کے اعزاز سے نوازا، 2019 میں انھیں یورپی پارلیمنٹ یاکسشائر و ہمبر کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا۔
شفق محمد نے 22-2021 میں کیئرر کمیشن کی سربراہی بھی کی، یاد رہے کہ کمیشن کو پارٹی لیڈر سر ایڈ ڈیوی نے قائم کیا تھا۔