Time 28 دسمبر ، 2024
کھیل

پنت کے آؤٹ ہونے پر کمنٹیٹر سنیل گواسکر آگ بگولہ، احمق قرار دے دیا

آسٹریلیا اور بھارت کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں سابق بھارتی لیجنڈ اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر بھارتی بیٹر رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر پھٹ پڑے۔

میلبرن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہے اور  پہلی اننگزمیں میزبان ٹیم کو اب بھی 116رنزکی برتری حاصل ہے۔

ایم سی جی میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے پانچ کھلاڑی آؤٹ 164رنز سے اپنی نامکمل اننگز آگے بڑھائی  تو رشبھ پنت 28 اور روینڈرا جڈیجا 17 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے لیکن پھر واشنگٹن سندر اور نتیش کمار ریڈی کے درمیان 127 رنزکی شراکت سے بھارتی ٹیم سنبھل گئی۔

واشنگٹن 50 رنز جبکہ بمرا بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، دوسرے اینڈ سے نتیش کمار نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے، دن کے اختتام تک بھارت نے 9 وکٹ کے نقصان پر 358رنزبنالیے۔

 شبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر دوران کمنٹری سنیل گواسکر پھٹ پڑے اور شدید غصے میں آگئے، انہوں نے کمنٹری کے دوران اپنی بھڑاس نکال دی اور بار بار رشبھ کو احق احمق کہتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ رشبھ نے اپنی وکٹ خود دی ہے، اس کو صورتحال سمجھنی چاہیے تھی۔

سنیل گواسکر نے ان کے شاٹ کو بھی احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنت کو بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نہیں جانا چاہیے بلکہ کسی اور کے ڈریسنگ روم میں جائیں۔

مزید خبریں :