28 دسمبر ، 2024
پاکستانی اوپننگ بلے باز صائم ایوب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوگئے۔
آئی سی سی ایوارڈز 2024 کے لیے مختلف کیٹیگریز کی نامزدگیوں کاآغاز ہوگیا ہے۔
بائیں ہاتھ سےکھیلنے والے پاکستان کے صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئرکے لیے نامزد ہوئے ہیں۔
پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے2024 میں 9 ون ڈے میچز میں 515 رنزبنائے ہیں۔
انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف بھی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔
ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائےگا۔
گس ایٹکنسن نے 11 میچز میں 52 وکٹیں حاصل کی ہیں۔کمیندو مینڈس نے 32 میچز میں 1451 رنز بنائے ہیں۔ شمر جوزف نے 8 ٹیسٹ میچز میں 29 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کی انیری ڈرکسن اور اسکاٹ لینڈ کی سسکیا ہارلے نامزد کی گئی ہیں۔
بھارت کی شریانکا پٹیل اور آئر لینڈ کی فریا سارجنٹ بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔