Time 29 دسمبر ، 2024
پاکستان

کرم میں راستوں کی بندش کے خلاف کراچی میں 12 مقامات پر دھرنے جاری

کرم میں راستوں کی بندش کے خلاف کراچی میں 12 مقامات پر دھرنے جاری
مذہبی جماعت کی جانب سے نمائش چورنگی، ناتھا خان، ملیر 15،شارع فیصل، انچولی سمیت دیگر مقامات پر دھرنے دیے گئے ہیں/ فوٹو: انٹرنیٹ 

پارا چنار اور کرم کے راستوں کی بندش کے خلاف کراچی میں 12 مقامات پر مذہبی جماعت کے دھرنے جاری ہیں۔ 

پارا چنار اور اپرکرم میں راستوں کی بندش کے خلاف کراچی کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کے دھرنے آج تیسرے دن بھی جاری ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق مذہبی جماعت کی جانب سے نمائش چورنگی، ناتھا خان، ملیر 15، شارع فیصل، انچولی سوسائٹی، ناظم آباد نمبر  1 اور کامران چورنگی پر دھرنے جاری ہیں۔ 

اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ اتوار بازار، سرجانی ٹاون، نیشنل ہائی وے اور فائیو اسٹار چورنگی پر بھی دھرنے جاری ہیں، دھرنوں کے باعث سڑکیں بند ہیں جبکہ ٹریفک کے شدید دباؤ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ 

واضح رہےکرم میں امن کے لیے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور فریقین کی جانب سےمعاہدے پر جلد دستخط کا امکان ہے۔ 


مزید خبریں :