Time 29 دسمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

کھانا ملنے میں تاخیر، دلہے نے دلہن کو چھوڑ کر دوسری لڑکی سے شادی کرلی

کھانا ملنے میں تاخیر، دلہے نے دلہن کو چھوڑ کر دوسری لڑکی سے شادی کرلی
غیر معمولی واقعہ یہ ہوا کہ دلہا نے اسی رات اپنے خاندان کی لڑکی سے شادی کرلی__فوٹو: فائل

شادی بیاہ کے موقعوں پر کھانے کو لے کر لڑائی یقیناً کوئی نئی بات نہیں لیکن حال ہی میں پیش آئے ایک واقعے نے شادی ہی منسوخ کروا دی۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں مہتاب نامی دلہا نے اپنی شادی سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ کھانا تاخیر سے دیا جا رہا ہے، اور انوکھی بات یہ تھی کہ دلہا نے اسی رات اپنے خاندان کی دوسری لڑکی سے بیاہ رچا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ 22 دسمبر کو پیش آیا، مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب دلہے کا خاندان دلہن کی رہائش گاہ پہنچا اور ان کا استقبال کیا گیا، بعدازاں دلہے کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا کہ انہیں کھانا نہیں ملا۔

تاہم دلہے نے اس بات کو جواز بنا کر شادی ہی ختم کردی۔ غیر معمولی واقعہ یہ ہوا کہ دلہا نے اسی رات اپنے خاندان کی لڑکی سے شادی کرلی۔

دوسری جانب مذکورہ لڑکی کے گھر والوں نے الزام عائد کیا کہ مہتاب اور اس کے گھر والوں نے جہیز کے نام پر ایک لاکھ 60 ہزار روپے لیے جو واپس نہیں کیے گئے۔ دلہن اور اس کے گھر والوں نے دلہے مہتاب کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

مزید خبریں :