Time 29 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی شارع فیصل پر ناتھا خان کے مقام پر کئی روز سے دھرنا جاری، ڈرگ روڈ پر بدترین ٹریفک جام

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں سڑک کی بندش کے خلاف کراچی کے 10 سے زائد مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔

شارع فیصل کراچی پر ناتھا خان کے مقام پر بھی دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ڈرگ روڈ کے پر بدترین ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔

ڈرگ روڈ کے اطراف بدترین ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی اور ٹریفک جام میں پھنسے شہری گاڑیاں کھڑی کرکے باہر کھڑے ہیں۔

دوسری جانب شہر میں گیارہ مقامات پر اہم سڑکیں بند ہیں اور مجلس وحدتِ مسلمین کے زیر اہتمام یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے مقام پر جبکہ شاہراہِ پاکستان پر عائشہ منزل اور انچولی کے مقام پر دھرنے جاری ہیں۔

گلبہار، گلستان جوہر کی کامران چورنگی، نارتھ ناظم آباد کی فائیو اسٹار چورنگی، نارتھ کراچی کی پاور ہاؤس چورنگی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی دھرنے جاری ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق بعض مقامات پر سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔

مزید خبریں :