29 دسمبر ، 2024
کراچی میں katalyst labs کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس ہوئی۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں +92 ڈسرپٹ کے عنوان سے کانفرنس میں 850 سے زائد اسٹارٹ اپ فاؤنڈرز، سرمایہ کار اور طلبہ ایک چھت تلے مل بیٹھے۔
کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، فن ٹیک، گیمنگ، اے آئی جیسے موضوعات پر مباحثے ہوئے اور اسٹارٹ اپس، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے میدان میں پاکستان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیاگیا۔
اس موقع پر کیٹالسٹ لیبز کی سی ای او جہان آرا نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینا ہوگی۔
معروف سرمایہ کار عاطف اعوان اور دیگر مقررین نے ٹیکنالوجی کو معیشت کا اہم ستون قرار دیا اور کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے۔
این ای ڈی یونیورسٹی کی آل گرلز ٹیم نے آرٹفیشل انٹلیجنس (اے آئی) چیلنج جیتا جسے سکیوریٹی ڈاٹ اے آئی نے ترتیب دیا۔
طالبات کا کہنا تھاکہ ہم نے پہلی پوزیشن اور انجینئرنگ ایوارڈ جیتا جس پر خوش ہیں۔ جیتنے والی ٹیم کو 20 لاکھ اور انجینئرنگ ایوارڈ پر ایک لاکھ روپے جبکہ رنر اپ کو 10 لاکھ روپے دیے گئے۔
کانفرنس میں پیغام دیاگیا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے عزم اور صلاحیتوں میں پوشیدہ ہے۔